فرنچ اوپن ٹینس،دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز، وینس ولیمز ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 29 مئی 2016 13:34

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز، وینس ولیمز، میڈیسن کیز اور برٹنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ اینا ایووانووچ، علیزے کورنیٹ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ میں سٹار امریکن پلیئر اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاڈینووچ کو 6-4، 7-6، (12-10) سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سابق عالمی نمبر ایک امریکن پلیئر اور سرینا کی بہن وینس ولیمز بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں انہوں نے فرانس کی علیزے کورنیٹ کو شکست دی۔

امریکہ کی ہی میڈیسن کیز بھی تیسرے راؤنڈ میں فتح یاب رہیں انہوں نے پوئگ کو ہرایا۔ برٹنز نے کاسٹکینا کو زیر کر کے تیسری رکاوٹ عبور کی۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 13:34:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :