امتحانات کے دورا ن کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول پیسے اور وقت دونوں کا ضیاع ہے،خالد محمود

اتوار 29 مئی 2016 15:42

امتحانات کے دورا ن کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول پیسے اور وقت دونوں کا ضیاع ہے،خالد محمود

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود نے کہا ہے کہ امتحانات کے دورا ن کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول پیسے اور وقت دونوں کا ضیاع ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ ریجنل قومی انڈر 16 اور انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹس کا شیڈول اس طرح بنانا کہ وہ بچوں کے امتحانات سے متصادم ہوں برسوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ڈومیسٹک کا معمول ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال اپریل اور مئی میں اگر کھلاڑی امتحان چھوڑ دیں گے تو پڑھائی جاتی رہے گی اور اگر پیپرز دیں گے تو کرکٹ کے کام کے نہیں رہینگے اس طرح یہ پیسے اور وقت دونوں چیزوں کا نقصان ہے واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈز نے انٹرڈسٹرکٹ کا جو شیڈول بنایا ہے وہ بھی بی اے کے امتحان سے متصادم ہیں

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 15:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :