لائنل میسی کے ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت شروع،میسی اور ان کے والد (پرسوں )عدالت میں پیش ہوں گے

منگل 31 مئی 2016 22:18

لائنل میسی کے ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت شروع،میسی اور ان کے والد (پرسوں )عدالت میں پیش ہوں گے

بارسلونا ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی کے ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت منگل کو سپین میں شروع ہو گئی۔ میسی اور ان کے والد جارج پر 4.16 ملین ڈالر ٹیکس چوری کا الزام ہے اور اس فراڈ کیس میں انہیں رواں ہفتے عدالت کے سامنے بھی پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میسی اور ان کے والد جارج ہوراکیومیسی پر الزامات ہیں کہ وہ 4.7 ملین ڈالرز پر ٹیکس بچانے کیلئے ب یلیزی اور یوروگوئے میں جعلی کمپنیاں چلاتے رہے اور یہ رقم میسی نے 2007ء سے 2009ء تک اپنی امیج رائٹس بیچ کر حاصل کی تھی۔

سپین کی ٹیکس ایجنسی میسی اور ان کے والد پر بھاری جرمانے اور قید کا مطالبہ کر رہی ہے تاہم دوسری جانب میسی اور ان کے والد بضد ہیں کہ وہ کسی بھی غلط کام میں ملوث نہیں۔ میسی اور ان کے والد (پرسوں) جمعرات کو عدالت کے سامنے پیش ہو کر گواہی دیں گے۔ میسی کا شمار دنیا کے امیرترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے اور انہیں پانچ مرتبہ ورلڈ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 22:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :