پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

بدھ 13 مارچ 2024 21:59

پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے اور مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر بدھ کوسماعت کی۔ یہ درخواست پی ٹی وی ورکرز یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے عدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے اور کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 13/03/2024 - 21:59:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :