عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ویمبلڈن میں مسلسل 30 ویں فتح حاصل کرلی

جمعرات 30 جون 2016 13:49

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ویمبلڈن میں مسلسل 30 ویں فتح حاصل کرلی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ویمبلڈن میں مسلسل 30 ویں فتح حاصل کی جبکہ روجرفیڈرر نے برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔لندن میں جاری ومبلڈن مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ نے فرانس کیایڈرین منارینو کو 4-6، 3-6 اور 6-7 سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

لندن میں شدید بارشوں کی وجہ سے کورٹ سے باہر 15 منٹ کا کھیل ممکن ہوسکا اور 22 سنگل میچوں کو منسوخ کردیا گیا ڈبلز کے مقابلوں میں تین سیٹ کم کردئیے گئے۔دفاعی چمپئن نے بتایا کہ خوش قسمتی سے میرا میچ سینٹر کورٹ میں شیڈول تھا جس کی وجہ سے اس طرح کی کامیابی میں مدد ملی اور جب چھت بند ہوئی تو ماحول زیادہ خاص ہوگیا تھا جوکووچ مسلسل تیسری مرتبہ مجموعی طورپر چوتھی مرتبہ آل انگلینڈ کلب ٹائٹل کے حصول کیلئے تیسرے مرحلے میں امریکی کھلاڑی سیم کوئری یا تھامس بیلوسی سے مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ سوئس اسٹار روجرفیڈرر نیدوسرے مرحلے میں برطانیہ کیمارکس ولس کو باآسانی 0-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دیکر تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹوماس بریڈیچ نے کروشیا کے آئیوین ڈوڈنگ کو 6-7، 5-7، 1-6 اور 6-7 کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔وومنز سنگلزمیں پولینڈ کی اگنسکا راڈوانسکا نے یوکرین کی کتریانا 2-6 اور 6-1 کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، دوسرے میچ میں روس کی سویٹلانا کوزنیٹسووا نے سابق عالمی نمبر ایک ڈینش کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کو 5-7 اور 4-6 سے زیر کیا۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:49:14