مائیکل فیلپس نے پانچویں مرتبہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 30 جون 2016 16:52

مائیکل فیلپس نے پانچویں مرتبہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا

نیویارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) شہرہ آفاق امریکن پیراک مائیکل فیلپس نے پانچویں مرتبہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فیلپس پانچویں بار میگا گیمز میں جگہ بنانے والے امریکہ کے پہلے مینز پیراک بن گئے۔ انہوں نے 200 میٹر بٹرفلائی ٹرائلز میں کامیابی حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

18 مرتبہ کے گولڈمیڈلسٹ فیلپس نے 2012ء میں لندن میں منعقدہ اولمپکس گیمز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پول میں واپسی کی تھی۔

فیلپس نے کہا کہ میگا گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، یہ بلاشبہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، کوشش ہو گی کہ اولمپکس گیمز میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتوں۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 16:52:47