قومی ہاکی ٹیم کے ریوو اولمپکس میں رسائی حاصل نہ کرنے پرمیگا ایونٹس دیکھنے کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا دعوت نامہ قبول نہیں کیا ،شہباز سینئر

منگل 19 جولائی 2016 17:25

قومی ہاکی ٹیم کے ریوو اولمپکس میں رسائی حاصل نہ کرنے پرمیگا ایونٹس دیکھنے کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا دعوت نامہ قبول نہیں کیا ،شہباز سینئر

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلی حکام نے اگلے ماہ ہونے والے ریوو اولمپکس کو دیکھنے کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بھیجے جانے والے دعوت نامہ کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر نے بتایا کہ ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور مجھے بطور مہمان ریوو اولمپکس دیکھنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا تھا لیکن ہم نے شکریہ کے ساتھ ان کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف کے حکام نے ریوو اولمپکس میں شرکت سے انکار اسلئے کیا کہ قومی ہاکی ٹیم اولمپکس میں شرکت نہ کررہی تھی اور پی ایچ ایف حکام کا ریو اولمپکس میں شرکت کرنا مناسب نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

شہباز سینئر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہاکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ قومی ہاکی ٹیم نے اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہ کیا اور ہمار ی ٹیم کی اولمپکس میں عدم موجودگی کی وجہ سے پی ایچ ایف حکام کا اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت کرنا مناسب نہیں ہے ۔

شہباز سینئر نے ایف آئی ایچ کے دعوت نامہ بھیجنے کو ایک مہربانہ اور تعریفانہ عمل قراد دیا ۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ہماری ہاکی ٹیم کا اولمپکس میں شرکت نہ کرنا ہمارے لئے بہت تکلیف دہ امر ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے اور انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ میں کم پوزیشن ہونے کو ذہن میں رکھتے ہوئے پی ایچ ایف نے ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے مخلصانہ کوششیں شروع کردی ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے ہماری ٹیم اگلی ایشین گیمز میں بہتر ین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے 2020کے ٹوکیو اولمپکس میں رسائی حاصل کرسکے ۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 17:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :