اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:49

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، صبح کے سیشن میں کوچ محمد عثمان کی نگرانی میں پریکٹس کی۔کیمپ طارق بگٹی کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے جہاں کیمپ کے پہلے روز 36 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا۔

تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔رانا مجاہد نے تربیتی کیمپ کے انعقاد کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز قومی ٹیم کو 22 اپریل کو جوائن کرینگے۔ قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے کوچنگ اسٹاف میں ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد ، غلام جیلانی شامل ہیں۔اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جاے گادوسری جانب دوسرا کیمپ کراچی میں تین روز سے جاری ہے جو کہ شہلا رضا کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 18:49:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :