اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری

ایونٹ کیلئے بہترین قومی اسکواڈ منتخب کرینگے، کوچ ذیشان اشرف

جمعرات 18 اپریل 2024 17:22

اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ملائیشیا میں آئندہ ماہ کھیلے جانیوالے اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ، کوچ اولمپئین ذیشان اشرف نے بتایا کہ اذلان شاہ کیلئے بہترین اسکواڈ منتخب کرینگے۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی گرائونڈ اسلام آباد میں منعقد تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی دو سیشنز میں ٹریننگ اورپلئیرز اسکلرز پر توجہ دی جارہی ہے۔

قومی ٹیم کے کوچ اولمپئین ذیشان اشرف نے بتایاکہ ٹریننگ کیمپ میں پلیئرز کے فزیکل ورک پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، اذلان شاہ کیلئے بہترین اسکواڈ منتخب کرینگے، کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مشکور ہوں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی پلینگ تکنیک میں بہتری لائیں گے۔ اذلان شاہ ہاکی کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 17:22:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :