ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

بدھ 27 جولائی 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعاون سے ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں6 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی جبکہ باقی 6 کھلاڑی دو روز تک کیپ کو جوائن کر لیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں 8 جونیئر مرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں سے6 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے جبکہ باقی کھلاڑی ایک دو روز تک کیمپ میں پہنچ جائیں گے۔ قومی جونیئر کھلاڑیوں کو کوچ غضنفر علی تربیت دے رہے ہیں جب کہ سجاد کاظمی ایک ہفتہ بعد یہاں پر آ کر کیمپ کو جوائن کریں گے اور کھلاڑیوں کو تربیت سے آراستہ کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایشیئن جونیئر میں 5 جبکہ ایشیئن کیڈٹ میں تین کھلاڑیوں کو بھجوائیں گے جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ ستمبر میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/07/2016 - 13:05:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :