شین وارن فیورٹ ، مشتاق احمد استاد ہیں: یاسر شاہ

جمعہ 29 جولائی 2016 14:45

شین وارن فیورٹ ، مشتاق احمد استاد ہیں: یاسر شاہ

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی ۔2016ء )قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے شین وارن کو اپنا فیورٹ سپنر قرار دیدیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شین وارن بچپن سے ہی ان کے فیورٹ ہیں جب کہ مشتاق احمد استاد ہیں، ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی پرفارمنس آہستہ آہستہ بہتر ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں سپن بولنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے ، آسٹریلیا کے فواد احمد اور پاکستان کے عبدالقادر کا تعلق بھی صوابی سے ہے ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:45:56