پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ

حمزہ گھانچی کی سنچری‘فراز پٹیل کی نصف سنچری‘ اویس رحمانی کے 49رنز‘زون7کے پہلی اننگز میں 297رنز

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:21

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز کھیلے گئے تین میچوں میں زون4کا مقابلہ زون1، زون2کا سامنا زون3اور زون 6کے مدمقابل زون7رہی۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر زون4نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور82.1اوورز میں 282رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

یاسر مشتاق نے 82رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کھیلی جو 11چوکوں اور ایک چھکے سے سجی تھی۔ حارث علی خان نے 41رنز 6چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ محمد یعقوب کے 36رنز میں 6چوکے شامل تھے۔ دانیال احسن نے 33رنز میں 2چوکے اورایک چھکا لگایا۔سلو لیفٹ آرم احمد اقبال نے 61رنز پر 4کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور مرزا احسان جمیل کے حصہ میں 86رنز کے عوض 3وکٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

پہلے دن کھیل کے اختتام پر زون1نے 5اوورز کا سامنا کیا اور 14رنز بغیر کسی نقصان کے بنائے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر زون2نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 83اوورز میں 8وکٹوں پر 348رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔فحدت بخاری نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چوکے اور2چھکے شامل تھے۔ شیراز علی کے 68رنز 3چوکوں اور ایک چھکے کے ذریعے بنے۔

محمد اسد نے 60رنز میں 3چوکے اور 2چھکے لگائے۔احمر بن ناصر کے 52رنز میں 9چوکے شامل تھے۔ سلو لیفٹ آرم امجد منظور نے 117رنز پر 6کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔زون3نے کھیل کے اختتام پر 10اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 20رنز بنائے ہیں۔نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے مقابلے میں زون7نے ٹاس جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 83اوورز میں 7وکٹوں پر 297رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

ان فارم بیٹسمین حمزہ گھانچی نے 228گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 6چوکوں کی مدد سے 130رنز اسکور کئے۔ فراز پٹیل کی 79رنز کی اننگز میں 7چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 165رنز جوڑے۔اویس احمد رحمانی نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا جڑا۔غلام مدثر کو 29رنز پر 2وکٹ ملے جبکہ زون7کے 4کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔زون6نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5اوورز میں 20رنز بنائے ہیں اور انکا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ محمد افضل 11رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2016 - 20:21:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :