سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 23 اگست 2016 11:23

سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

کولمبو ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست ۔2016ء) سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ کینگروز کو میزبان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/08/2016 - 11:23:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :