پہلے ون ڈے میں ڈراپ کیچز نے اظہر علی کی سوئی فارم کو جگا دیا

جمعرات 25 اگست 2016 14:30

پہلے ون ڈے میں ڈراپ کیچز نے اظہر علی کی سوئی فارم کو جگا دیا

ساوٴتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) پہلے ون ڈے میں ڈراپ کیچز نے اظہر علی کی سوئی فارم کو جگا دیا، 12 میچز میں ناکام رہنے والے کپتان 9 رنز پر دو مواقع پاکر 82 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،اظہر نے بنیاد مضبوط بنانے کیلیے 110 گیندوں کا سہارا لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر چمکتی دھوپ میں شرجیل خان کے ساتھ اعتماد سے بیٹنگ کا آغاز کیا، گذشتہ ہفتے آئرلینڈکیخلاف 152 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے شرجیل نے اس بار بھی اپنا انداز برقرار رکھتے ہوئے 15 بالز میں سے تین کو باوٴنڈری کی راہ دکھائی، مگر وہ16 کے انفرادی اسکور پرمارک ووڈ کی گیند کو پل کرنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، گیند بیٹ کے کنارے کو چھوتی ہوئے وکٹ کیپر جوز بٹلر کے گلوز میں سماگئی، انھوں نے اظہر کو یہ بتا کر کہ گیند نے بیٹ کو نہیں چھوا ریویو لے لیا، مگر ری پلیز میں ان کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا جس پر وہ وکٹ گنوانے کے ساتھ اننگز کا اکلوتا ریویو بھی ضائع کرکے چلتے بنے۔

(جاری ہے)

اظہر کا قسمت نے اس موقع پر بھرپور ساتھ دیا جب 9 رنز پر ان کے دو کیچز ڈرا ہوگئے، ساتویں اوور کی دوسری گیند پر الیکس ہیلز نے گلی میں ان کا کیچ ڈراپ کیا، مایوس بولر کرس ووئکس تھے۔اگلے اوور کی تیسری گیند پر پھر کپتان کو موقع ملا جب ڈائیو لگانے کے باوجود بٹلر گیند کو ہاتھ میں قابو نہیں کرپائے جو باوٴنڈری پار کر گئی،اس بار لیام پلنکٹ وکٹ سے محروم رہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :