نیشنل ٹی ٹوینٹی جائز کپ، افتتاحی میچ میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کوسخت مقابلے کے بعد 9رنز سے شکست دیدی

جمعرات 25 اگست 2016 22:32

نیشنل ٹی ٹوینٹی جائز کپ، افتتاحی میچ میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کوسخت مقابلے کے بعد 9رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) نیشنل ٹی ٹوینٹی جائز کپ2016 کا افتتاحی میچ کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کوسخت مقابلے کے بعد 9رنز سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا ۔ کراچی بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی وائٹس کو 158رنز کا ہدف دیا تھا کراچی وائٹس میچ کے اختتام تک مکمل نہ کر سکی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوینٹی جائز کپ2016 کا افتتاحی میچ کراچی بلیوز اور کراچی وائٹس کے درمیان کھیلا گیا کراچی بلیوز کے کپتان خالد لطیف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، خرم منظور کے ساتھ شاہ زیب حسن نے کراچی بلیوز کی طرف سے اپنی بیٹنگ اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ خرم منظور بغیر کھاتے کھولے اپنی وکٹ میر حمزہ کی ایک خوبصورت گیند پر کھو بیٹھے اور صفر پر آوٹ ہو کر گراونڈ سے باہر ہو گئے َکراچی بلیوز کے کپتان خالد لطیف اور شاہ زیب نے نہائت محتاط انداز سے اپنی اننگز کا کھیلا اور اس دوران شاہ زیب حسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں طرف خوبصور ت شارٹس لگائے لگائے جس پر شائقین نے ان کے کھیل پر ان کو تالیاں بجا بجا خوب داد بھی دی شاہ زیب 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے60 رنز بنا کر تابش کی گیند پر وکٹ کیپر حسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے کراچی بلیوز کی تیسری وکٹ کپتان خالدلطیف نے 17 بنانے کے بعد اعظم کی گیند پر اکبر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر کھو دی فواد عالم ایک چھکا لگا کر8 سکور بنا کر تابش کی ہاتھوں کیچ ہو گئے ان کی وکٹ اعظم کے حصہ میں آئی محمد سیمع کراچی بلیوز کی طرف سے چوتھے نمایاں بیٹسمین تھے انہوں نے 15رنز سکور بناکر سہیل خان کی گیند پر بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے کراچی بلیوز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سیف اﷲ نے 9 ،علی خان نے3 بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ بلاول بھٹی 21 رنز اور سعید اجمل7رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے کراچی بلیوز نے پلے روز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز کے اختتام پر آٹھ کھلاڑیوں کے نقصا ن پر کراچی وائٹس کی ٹیم کو 158 سکور کا ہدف دیا کراچی وائٹس کی طرف سے میر حاحمزہ نے2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

جب کہ تابش اور کراچی وائٹس کی طرف سے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اوپنر احسن علی 4رنز بنانے کرسمیع کی ایک گیند پر آوٹ ہوگئے ان کو افواد عالم نے کیچ کیا تھا جب کی دوسری وکٹ بھی زین عباس 6 رنز بنانے کے بعد اس وقت کھو بیٹھے جب محمد اصغر نے تھرو کر کے گیند کو وکٹوں میں دے مارا اور ان کو رن آوٹ کر دیاکراچی وائٹس کی طرف اکبر نے 25رنز بناکر سعید اجمل کی گیند ہر خالد لطیف کے ہاتھون کیچ آوٹ ہوگئے جب کہ رمیض راجہ جوئنیر اننگز کے پہلے10 اوورز میں 19رنز پر کھیل رہے تھے کہ بلاول بھٹی نے ان کو کلین بولڈ کر کے آوٹ کر دیا ان کے بعد آصف بھی4رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر شاہ زیب کے ہاتھوں کیچ ہو کر آوٹ ہوگئے حسن کو بھی 13سکور بنانے کے بعد محمد سیمع نے بولڈ کرکے شکار بنا یاکراچی وائٹس نے15اووز میں100سکور بنائے تھے جب کہ وہ اپنی قیمتی چھ وکٹو ں کو کھو بیٹھے تھے طارق ہارون 28رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر آوٹ ہوگئے جب کہ سہیل خان بھی25رنز بنا کر علی کے ہاتھوں سمیع خان کی گیند پر کیچ ہو کر آوٹ ہوگئے کراچی بلیوز کی طرف سے محمد سمیع نے 28رنز دے تین ،بلاول بھٹی نے 20رنز پر 2 جب کہ سعید اجمل نے 21رنز پر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا شاہ زیب حسن مین آف دی میچ قرارد پائے ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 22:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :