پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا

بدھ 24 اپریل 2024 15:52

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل (کل)جمعہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پاکستان کی ٹیم کو کلین سویپ کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113 رنز ، دوسرے میچ میں 2 وکٹوں جبکہ تیسرے ایک روزہ میچ میں 88 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے۔

پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28 اپریل،تیسرا 30 اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 15:52:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :