پی ٹی ایف ہائی پرفارمنس جونیئر کوچنگ کیمپ یکم ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام ہائی پرفارمنس جونیئر کوچنگ کیمپ یکم ستمبر سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ پی ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ سابق ڈیوس کپر اور کوالیفائیڈ کوچ شہزاد خان کوچنگ کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ٹی ایف نے 2015ء میں جونیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا تھا اور اب تک کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں سیریز آف کمپس منعقد ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن نے تمام صوبائی ایسوسی ایششنز اور وفاقی ٹینس ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14 سے 17 سال تک کے دو، دو کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے نامزد کریں، موجودہ ہائر رینکڈ کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کوچنگ کے علاوہ کیمپ کے شرکاء کو پی ٹی ایف کمپلیکس میں رہائش بھی فراہم کرے گی۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:02:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :