یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ ، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہوگا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:46

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ اتوار کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائے گا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 26 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں ہما کلب، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب، جناح کلب، غوری کلب، الفیصل کلب، کرن کلب اور فالکن کلب، گروپ بی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب، راوی کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور حیدری کلب، گروپ سی میں مہران کلب، فیڈرل کلب، ینگسسٹرکلب، پاک سپور ٹنگ کلب، سٹالینز کلب، ذیشان کلب، بولان کلب جبکہ گروپ ڈی میں قائداعظم کلب، پونا کلب، ایورگرین کلب، اکبر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور رمنا کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:46:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :