دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ،باپ اور بیٹوں پر مشتمل ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بدھ 31 اگست 2016 13:56

دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ،باپ اور بیٹوں پر مشتمل ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2016ء ) برطانیہ کے علاقے ایسٹ سسیکس میں سالانہ اگست بینک ہالیڈے میچ کے دوران کیلنگز خاندان کا 80 سالہ” آل فیملی الیون “کا خواب پورا ہو گیا ۔4بھائیوں اور ان کے7 بیٹوں پر مشتمل ٹیم نے سیڈلسکومب کرکٹ کلب کو دس اوورز قبل شکست سے دوچار کردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اس خاندانی ٹیم کی بنیاد سر جان کیلنگ نے دوسری جنگ عظیم سے قبل رکھی تھی جو ایک ولیج ٹیم کیخلاف کھیلی تھی جس کے بعد ایک ہی فیملی کے 18 سے 59 سال کی عمر کے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم ایک انوکھا اتفاق ہے ۔اس ٹیم کے50 سالہ کپتان پال کیلنگ کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا یا ہے ۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 13:56:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :