گالف کے عظیم امریکی کھلاڑی آرنالڈ پامر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
گالف کھیل کے طویل کیرئیرکے دوران پامر نے دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی
پیر 26 ستمبر 2016 13:43
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) گالف کے عظیم امریکی کھلاڑی آرنالڈ پامر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔گالف کھیل کی تاریخ میں پامر ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔اخبار دی پٹسبرگ پوسٹ گزیٹ کے مطابق ان کا انتقال پینسلوینیا کے یو پی ایم سی ہسپتال میں ہوا جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔دی یونائیٹڈ سٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور اانہیں گالف کا عظیم ترین سفارت کار قرار دیا ہے۔
گالف کھیل کے ایک طویل کیریئر کے دوران پامر نے دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔پامر اپنے کھیل کے سبب شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے مداح ہوگئے جنہیں ارنی کی فوج کے نام سے جانا جاتا تھا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا