شوٹنگ بال کھیل کی سندھ میں تیزی کے ساتھ مقبولیت مثبت قدم ہے،سردار محمد بخش مہر

پیر 26 ستمبر 2016 16:31

شوٹنگ بال کھیل کی سندھ میں تیزی کے ساتھ مقبولیت مثبت قدم ہے،سردار محمد بخش مہر

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ سندھ کا روائتی کھیل شوٹنگ بال کی مقبولیت مثبت قدم ہے ،وزارت کھیل حکومت سندھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیل اور کھلاڑیوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرے گی ،فٹ بال ،کرکٹ اور ہاکی گراؤنڈ کے ساتھ شوٹنگ بال کورٹ بھی تعمیر کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزاد ی اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیسٹیول میں شوٹنگ بال ایونٹ کی فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد کو وننگ ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انفرادی انعام اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے کٹ فراہم کی گئی اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ماہر تعلیم سید خالد شاہ ،اسماء محمد علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر کھیل نے یوم آزادی پر اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایسے ایونٹ کا انعقاد جاری رکھا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 16:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :