آل پاکستان چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی الیکٹرک ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) آل پاکستان چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی الیکٹرک ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ کراچی الیکٹرک کے ڈائریکٹر سپورٹس میجر (ر) محمود ریاض کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے کے الیکٹرک ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا گیا جہاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کی اور تربیت کے دوران کھلاڑیوں کی خامیاں کو دور کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو طیب ترین اور چیف مارکیٹنگ کمیونیکیشن آفیسر سید فخر احمد کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کرکٹ پلیئر عماد وسیم کی بھی کے الیکٹرک کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے بتایا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں میں عیسیٰ خان، محمد رسول، صدام حسین، نور محمد، محمد ریاض، عمر فاروق، محسن علی، جلیل احمد، محمود خان، جہانگیر، غلام نبی، محمد موسیٰ، حیات اللہ، داؤد خان، سہیل اسحاق، یعقوب، عابد، رحمن، محمد علی، اورنگ زیب شاہ میر شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حسن بلوچ ، مصطفی حسین اور اکبرعلی اسسٹنٹ کوچز شامل ہے ۔

میجر (ر) محمود نے بتایا کہ آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پشاور میں شروع ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک ملک میں کھیلوں کے فروغ اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور کرکٹ اور فٹ بال کی ٹیمیں تشکیل دینے کے بعد ہماری کوشش ہے کہ سکواش اور باکسنگ کی ٹیموں کو بھی تشکیل دیا جائے اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو ان کھیلوں میں بھی مواقع فراہم کئے جائیں ۔
وقت اشاعت : 01/10/2016 - 16:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :