ْآسٹریلیا نے آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ جیت کر ورلڈکپ 2017ء کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:14

ْآسٹریلیا نے آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ جیت کر ورلڈکپ 2017ء کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم نے آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ آسٹریلیا نے چیمپئن شپ میں تمام چھ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے مجموعی طور پر 30 پوائنٹس حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویمن چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا آغاز جون 2014ء میں ہوا تھا اور اس کا اختتام آئندہ ماہ 23 نومبر کو ہو گا٬ ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم مکمل طور پر حریفوں پر چھائی رہی٬ اس نے اس دوران مجموعی طور پر چھ سیریز کھیلیں اور تمام میں فتح یاب رہی٬ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز٬ پاکستان٬ سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔ انگلینڈ اور سری لنکا٬ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ابھی ہونا باقی ہیں٬ اب تک آسٹریلوی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے٬ اگر انگلش ٹیم سری لنکا کو وائٹ واش کرنے میں بھی کامیاب رہی اور آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کا بھی سامنا کرنا پڑے تب بھی انگلینڈ دوسرے نمبر پر رہے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:14:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :