بنگلہ دیش کا ویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:25

بنگلہ دیش کا ویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش نے ویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے٬ آل رائونڈر سلمیٰ خاتون کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نگار سلطانہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آراء عالم٬ رومانہ احمد٬ فرغانہ حق٬ خدیجہ٬ فاطمہ خاتون٬ رتو مونی٬ عائشہ رحمان٬ ناہیدہ اختر٬ پنا گوش٬ ثریا عظمین٬ جنت الفردوس٬ شرمین سلطانہ٬ سبحانہ موستاری اور سلمیٰ خاتون شامل ہیں۔ ویمنز ایشیا کپ آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 15:25:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :