پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ ٬ْ جناح کلب نے کامیابی حاصل کرلی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:18

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ ٬ْ جناح کلب نے کامیابی حاصل کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں جناح کلب نے پلوسی کلب کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی٬اس موقع پر خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر علی شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله٬ سیکرٹری محمد آیاز٬ انٹر نیشنل کھلاڑی یاسر اسلام٬ کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری ہے جس میں گزشتہ روز جناح کلب اور پلوسی کلب کے مابین میچ کھیلاگیاجس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جناح کلب نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

کھیل کے پہلے کواٹر میں پلوسی کلب کی طرف سے پانچویں منٹ میں سخاوت نے فیلڈ گول کرکے میچ میں ایک گول کی برتری حاصل کی جس کو دوسرے کواٹر میں جناح کلب کی طرف سے ہارون نے 28 ویں منٹ میں برابر کیا۔

جس کے بعد میں تیسرے کواٹر میں پلوسی کلب کی طرف سے سخاوت نے دوسرا گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی تاہم کچھ ہی لمحے بعد جناح کلب کی طرف سے ہارون نے 52 ویں اور 56 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو دو کے مقابلے تین گول سے فتح دلائی ۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 16:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :