پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ مزید دو میچز کا فیصلہ

ینگ سول کواٹر کلب نے سٹارکلب جبکہ پرنس سول کواٹر کلب نے شاہین کلب کو شکست دیدی

پیر 24 اکتوبر 2016 18:49

پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ مزید دو میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ پہلے میچ میں ینگ سول کواٹر کلب نے سٹارکلب جبکہ پرنس سول کواٹر کلب نے شاہین کلب کو شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا٬ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر افغان رفیوجی وچیئر میں پشاو ر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن وقار معروف مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہرشاہ ٬ پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله٬ سینئر نائب صدر شاہ ریاض بخاری٬نائب صدر بختیار٬ممبر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اے ڈی او کینٹ سجاد رشید٬کوچ ضیاء الرحمان بنوری٬ پاکستان ایئر فورس کے سید شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجودتھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز دو میچز کھیلے گئے جس کے پہلے میچ میں ینگ سول کواٹر ہاکی کلب نے سٹار کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی ینگ سول کواٹر کی طرف سے 40 ویں منٹ میں تیمور٬ 67 ویں منٹ میں زرین نے فیلڈ گول کئے جبکہ سٹار کلب کی طرف سے بیسویں منٹ میں جہانگیر نے واحد گول کیا۔

اس طر ح چیمپئن شپ کا دوسرا میچ شاہین سول کواٹر اور پرنس کلب کی درمیان کھیلا گیا جس میں پرنس کلب نے صفر کے مقابلے دو گول سے فتح حاصل کی ۔پرنس کلب کی طرف سے 44 ویں منٹ میں افراز جبکہ 56 ویں منٹ میں سعید نے فیلڈ گول کئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے کلب لیول پرٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے امید ظاہر کی کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نہ صرف ہاکی کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی طرح دیگر کھیلوں کی تنظیموں کو بھی کلب لیول پر ٹورنامنٹ کا انعقادکرنا چاہیے۔تاکہ کھلاریوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم ہو۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 18:49:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :