تیسرا شامی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کے ایک میچ میں گولڈن ایگلز نے آفتاب قرشی کو 61 رنز سے ہرا دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:23

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی T-20ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ گولڈن ایگلز نے تیسرے شامی T-20ویٹرنز کرکٹ کپ کے ایک میچ میں آفتاب قرشی کو 61 رنز سے ہرادیا۔ گولڈن ایگلز کے کپتان محمد سلمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

جواب میں آفتاب قرشی کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 153 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

گولڈن ایگلز کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رئوف وائیں نے 4 اور کامل خان٬ شبیر خان نے دو دو جبکہ تجمل چوہدری نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جاوید اشرف٬ قیصر خان امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی عالمگیر الہٰی نے رئوف وائیں کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ میاں تصدق رسول٬ سلمان خان اور محسن آفتاب بھی ہمراہ تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں چیف آرگنائزر محمد سلمان خان کی جانب سے میچ کے تماشائیوں کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے جوگر٬ گولڈن بناسپتی گھی اور آفتاب قرشی کا شربت دینے کا انتظام بھی کیا گیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 12:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :