یونس خان عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے
ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے میچ میں ایک اور سنچری کر کے وہ پہلے نمبر پر فائز آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کے قریب پہنچ جائیں گے باؤلرز کی درجہ بندی میں ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی٬آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ابتدائی تین پوزیشنز پر روی چندرہ ایشون٬ شکیب الحسن اور معین علی فائز
بدھ 26 اکتوبر 2016 16:26
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مایہ ناز پاکستانی بلے باز یونس خان عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت سے محروم رہنے والے یونس خان نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 127 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی کلاس ثابت کی۔
مایہ ناز بلے باز نے اس سے قبل اپنی سابقہ اننگ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔یونس نے سنچری سمیت دوسرے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 157 رنز بنائے اور عالمی درجہ بندی میں تین چھلانگیں لگاتے ہوئے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا