آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:16

آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز   کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لکھنو سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 39ویں میچ میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ لکھنو سپر جائنٹس کی آئی پی ایل میں پانچویں فتح ہے ۔ لکھنئو سپر جائنٹس نے چنائی سپر کنگز کی جانب سے ملنے والا 211 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، لکھنو سپر جائنٹس کے مارکس سٹوئنس نے ناقابل شکست 124 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کے کپتان رتوراج گائیکواڑ کی ناقابل شکست 108 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 39ویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بناکر لکھنو سپر جائنٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 211 رنز کا ہدف دیا۔ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ناقابل شکست 108 رنز کی اننگز کھیلی،شیوم دوبے66 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

لکھنو سپر جائنٹس کے میٹ ہنری،محسن خان اور یش ٹھاکر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لکھنو سپر جائنٹس نے مارکس سٹوئنس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت چنائی سپر کنگزکی جانب سے ملنے والا 211 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مارکس سٹوئنس نے 63 گیندوں پر 6 فلک شگاف چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 124 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ لکھنو سپر جائنٹس کی آئی پی ایل میں پانچویں فتح ہے ۔ مارکس سٹوئنس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 14:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :