پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ٬ سینئر سول کواٹرنے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ٬ سینئر سول کواٹرنے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں سینئر سول کواٹرنے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل آج کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہداہت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنلز میں سینئر سول کواٹر نے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دی جس میں سینئر کی طرف سے جنید نی18ویں ٬حمزہ نے بیسویں اور سید شاہ نے 44 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیاجبکہ جناح کلب کی طرف سے ہارون نے 14 ویں منٹ میں پنلٹی کے ذریعے گول کیا۔

میچ میں یاسر اسلام اورہارون نے ریفری کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ٬ پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت ا? ٬ انٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ ضیائ الرحمان بنوری ٬اے ڈی او کینٹ سجاد رشید سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ چیمپئن شپ میں دوسرا سیمی فائنل پرنس سول کواٹر اور ینگ سول کواٹرز کے مابین کھیلاجائے گا۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :