قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پش اپس لگانے پر پابندی نہیں لگائی: نجم سیٹھی کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 19:25

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پش اپس لگانے پر پابندی نہیں لگائی: نجم سیٹھی کی وضاحت

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پش اپس لگانے پر پابندی نہیں لگائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پس اپس لگانے کی پابندی عائد کیے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں نجم سیٹھی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں قومی کرکٹرز کو مشورہ دوں گا کہ وہ جب بھی سینچری اسکور کریں تو 10 کی بجائے 100 پش اپس لگائیں۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:25:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :