پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کیلئے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:55

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے مختلف قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئی جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہیں ان میں شعیب ملک٬ جنید خان٬ عمران خان جونیئر٬ عمر اکمل٬ ناصر جمشید٬ احمد شہزاد٬ شاہد آفریدی٬ اسامہ میر٬ سہیل تنویر٬ عماد وسیم٬ خالد لطیف٬ محمد سمیع٬ شاہ زیب حسن٬ رومان رائیس اور اصغر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل خان٬ محمد نواز اور بابر اعظم کو این او سی جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 13:55:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :