بنگلہ دیشی بلے باز صابررحمان انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل فٹ قرار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:31

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صابر رحمان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج جمعہ سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا اور مہمان انگلش ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

صابر رحمان نے انگلینڈ کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا٬ انہوں نے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں شاندار نصف سنچری سکور کی تھی تاہم دوسرے اینڈ پر کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہیں دے سکا تھا اور بنگلہ دیشی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رحمان پورے میچ کے دوران بیمار رہے اسلئے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت غیریقینی تھی لیکن بنگلہ دیشی ٹیم فزیو نے انہیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :