پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ٬ شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:29

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ٬ شوکاز نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کپتان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے قومی کپتان محمد عرفان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔محمد عرفان نے حکام کو بتائے بغیر بیرون ملک ویزے کے لیے اپلائی کیا اور اس کے متعلق فیڈریشن کے متعلقہ کسی افسر کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 17:29:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :