پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:56

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 2016 2017 کیلئے قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کانٹریکٹ میں ایک مرتبہ پھر سے جگہ نہیں مل پائی ہے۔ اے کیٹیگری میں اظہرعلی، محمد حفیظ، مصباح الحق، یونس خان، شعیب ملک، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں وہاب ریاض، راحت علی،اسد شفیق اورمحمد عامر جبکہ سی کیٹیگری میں سب سے زیادہ 14 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انورعلی، ذوالفقار بابر،محمد اصغر،احمد شہزاد اورعمراکمل کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 19:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :