پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ آج آرمی کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:41

پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ آج آرمی کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان اورآسٹریلیا کی آرمی ٹیموں کے مابین جاری پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز 2016کا تیسرا میچ آج (جمعہ ) کو آرمی کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں شرکت کیلئے آسٹریلوی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا اسپیشل سیکیورٹی اسکواڈ آسٹریلین آرمی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ہے جنہوں نے ملتان کور کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریوں کیلئے نیٹ پریکٹس اور ٹرئینگ سیشن میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر آسٹریلویائمپائر لیفٹیننٹ کرنل مائیکل بلڈو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آسٹریلوی آرمی ٹیم کرنل ارن لیمبرٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کیلئے پاک فوج نے شاندار انتظامات کئے اور ان کے انتظامات انتہائی تسلی بخش ہے ٬ انہوں نے کہاکہ میرا یہ دوسری بار دورہ پاکستان ہے اور آسٹریلوی ٹیم نے مختلف سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا ٬پاکستان سیاحت اور ثقافت سے ایک بھر پور ملک ہے ٬ہمیں یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا ٬ دورے سے اچھی یادیں لیکر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو سہولیات اور سیکیورٹی ہمیں مہیا کی گئی ہے ایسی سیکیورٹی اورسہولیات دیگر ٹیموں کو بھی دی گئی تو جلد انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔ کرنل ارن لیمبرٹ نے کہاکہ پاک فوج کا دہشتگردی کردار قابل ستائش ہے٬ دہشت گرد اور جرائم پیشہ لوگ دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جبکہ دنیا کو سافٹ میسج دینے کیلئے پاکستان کو مختلف ممالک کی آرمی کے درمیان کرکٹ سیریز بھی منعقد کروانی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران ہمیں حریف ٹیم کیخلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا ٬ ہم یہاں کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں ٬ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جبکہ تیسرے میچ میں ایک بہتر حکمت عملی کے تحت اپنی ٹیم کو گراونڈ میں اتاریں گے ۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 20:41:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :