دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ کل سے اسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ کل ہفتہ4 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگی ،ْایونٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی3 دسمبر کو پہنچیں گے، چمپئن شپ کی افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ہونگے، چمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے، چمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :