بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا کرکٹ ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ جمعرات سے وانکھیڈ سٹیڈیم ممبئی میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا، وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 246 رنز سے مات دی جبک موہالی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :