یو اے ای اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 4 دسمبر 2016 13:30

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ لائنز کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ لائنز نے 8 وکٹ اور دوسرے میچ میں 100 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 13:30:08