دوسری بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ ،پہلے روز کھیلے گئے کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے مرحلے کے میچز

اتوار 4 دسمبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) دوسری بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز کھیلے گئے کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے مرحلے کے میچز میں احمد اسجد،گل زمان،جہانزیب خان،کاشف خان،خلیل خان،سہیل کیانی،وحید اللہ،نعمان احمد،فیصل خان اور موسیٰ چویدری نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،انہوں نے بالترتیب فوز ستار،امید سعید خان،کومل زیدی،عمر افتخار،ملک مسعود ،سعد اقراء،ولید احمد رانجھا،ولید انور،محسن خان اور رازین ممتاز کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد ٹینس کمپلکس،اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلے کے میچز میں واجد طخلیل،میجر احسن،جبران الحق،یا سین عباسی،فیضان خرم،احمد اسجد،گل زمان،جہانزیب خان،اسد اللہ،انعام خان،راجہ شفاقت،مبارک شاہ،عدنان رشید ،اسد محمود خان اور حافظ ارباب نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بالترتیب کاشان الحق،عاصم عشرت،ہویان شتری(ایران)،احمد مراد،عاصم شیخ،زید مجاہد،افتخاراللہ،فہیم رمضان،کاشف خان،خلیل خان،سہیل کیانی،وحید اللہ،نعمان احمد،فیصل خان اور موسیٰ چوہدری کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

دوسری بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ میں (آج) پیر کو بوائز سنگلز انڈر۔18،بوائز سنگلز انڈر۔14بوائز سنگلز انڈر۔10اور لیڈیز سنگلز کے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 18:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :