فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کیس کی سماعت 19 دسمبر کو ہو گی

منگل 6 دسمبر 2016 16:57

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے غلط فیصلہ دیئے جانے کے خلاف کیس کی سماعت 19 دسمبر کو ہو گی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو سماعت کیلئے جوڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، 22 نومبر کو آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے جرم میں میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا اور بعدازاں آئی سی سی نے بھی انہیں قصوروار ٹھہرایا تھا جس کے تین روز بعد ڈوپلیسی نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے غلط فیصلہ دیئے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور مائیکل بیلوف کیس کی سماعت کریں گے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:57:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :