نوٹ بندی کا اثر ، فیڈرر اور سرینا ہندوستان کے دورہ سے محروم

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

نوٹ بندی کا اثر ، فیڈرر اور سرینا ہندوستان کے دورہ سے محروم

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے فیصلے سے جہاں عام زندگی رٴْک سی گئی ہے وہیں ٹینس شائقین کے لئے بھی ایک بری خبر ہے کہ اس سال انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ ( آئی پی ٹی ایل ) میں شرکت کے لئے عالمی ریکارڈ یافتہ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سرینا ولیمس ہندوستان کا دورہ نہیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی ٹی ایل کے بانی مہیش بھوپتی نے تصدیق کردی ہے کہ ہندوستان میں موجودہ معاشی جمود کے تناظر میں فیڈرر اور سرینا کو حالات سے واقف کروادیا گیا ہے۔ فیڈرر انڈین اییس اور سرینا سنگاپور سلامرس کی نمائندگی کررہے ہیں اور حیدرآباد کے گچی باؤلی میں 9 تا 11 ڈسمبر منعقد شدنی مقابلوں میں ان اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت کی اٴْمید کی جارہی تھی۔ بھوپتی نے مزید کہاکہ رواں برس ہمیں ملک میں نوٹ بندی کی وجہ سے چیالنجس کا سامنا ہے اور ان چیالنجس سے ہم نے فیڈرر اور سرینا کو آگاہ کردیا ہے۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کھلاڑیوں کا آئی پی ٹی ایل کے لئے ناقابل فراموش تعاون رہا اور اٴْمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم ان کی خدمات دوبارہ حاصل کریں گے۔۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :