پاکستان نئی آسٹریلین بیٹنگ کے پرخچے اڑا سکتا ہے ،ْمکی آرتھر

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:48

پاکستان نئی آسٹریلین بیٹنگ کے پرخچے اڑا سکتا ہے ،ْمکی آرتھر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلنگ معیاری باؤلرز پر مشتمل ہے جو آسٹریلیا کی نئی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا باؤلنگ اٹیک انتہائی شاندار اور اس میں حریف ٹیم کی 20 وکٹیں لینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی قیادت محمد عامر کریں گے جہاں ان کی مدد کیلئے راحت علی، وہاب ریاض اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی موجود ہوں گے۔کوچ نے کنڈیشنز کو پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے جس کا آسٹریلیا کو بھارت میں کرنا پڑتا ہے تاہم ہم بیٹنگ بہتر بنانے اور کنڈیشنز کو سمجھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے بیٹسمینوں کو اچھا مجموعی اسکور بورڈ پر سجانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے ٹیسٹ سیریز میں نوآموز آسٹریلین بیٹنگ لائن کو ہدف بنانے کا عندیہ دیا ۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:48:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :