انگلش پریمیئر لیگ میں کل چھ میچ کھیلے جائینگے

انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی سب سے زیادہ 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار

جمعہ 9 دسمبر 2016 10:53

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو چھ میچ کھیلے جائینگے، انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں چیلسی کی ٹیم سرفہرست ہے، آرسنل دوسرے اور لیور پول تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور میگا ایونٹ میں آج پہلا میچ واٹفورڈ اور ایورٹن کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ برنلے فٹ بال کلب اور بورن مائوتھ کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ ہل سٹی اور کریسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، چوتھا میچ سوانسیا سٹی اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، پانچویں میچ میں آرسنل اور سٹاک سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چھٹے میچ میں لیسسٹر سٹی اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

میگا ایونٹ میں چیلسی کی ٹیم 14 میچ کھیل کر 34 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آرسنل کی ٹیم 14 میچ کھیل کر 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، لیور پول اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں 14,14 میچ کھیل کر 30,30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 10:53:34