ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل کا پہلا میچ جنوبی کوریا اور آسٹریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ میں ہالینڈ اور ملائیشیاء کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، چوتھا میچ گروپ ڈی میں شامل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ پانچواں میچ میزبان بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :