دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے،

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلی کل ہفتہ کو اسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد کھیلے جائیںگے، ایونٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، چمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہو رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل (آج) ہفتہ جبکہ فائنل 11 دسمبر کو کھیلا جائے گے، ٹورنامنٹ میں سات لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :