ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ر آندرے رسل منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:24

ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ر آندرے رسل منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ر آندرے رسل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے ہمراہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی منفرد اعزاز کے مالک بن گئے ۔ 28سالہ آندرے رسل گزشتہ ایک سال میں 6مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے ٹی ٹونٹی ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

رسل نے گزشتہ 12ماہ کے عرصے میں کومیلا وکٹورینز کے ساتھ بنگلہ پریمئر لیگ ،سڈنی تھنڈرز کے ہمراہ بگ بیش لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ ، ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، جمیکا تلاواز کے ساتھ کیریبیئن پریمئر لیگ اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے ہمراہ ایک بار پھر بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:24:12