ویرات کوہلی بطور کپتان ٹیسٹ سیریز میں 500 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:28

ویرات کوہلی بطور کپتان ٹیسٹ سیریز میں 500 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) سٹار بلے باز ویرات کوہلی بحیثیت کپتان باہمی ٹیسٹ سیریز میں 500 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بھارتی پلیئر بن گئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بھارت کی طرف سے بطور کپتان باہمی ٹیسٹ سیریز میں 500 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز سنیل گواسکر کو حاصل تھا جنہوں نے دو مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 1978079ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 732 اور 1981082ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 500 رنز بنائے تھے، کوہلی ابھی تک پانچ سو سے زائد رنز بنا چکے ہیں، ابھی چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز اور پانچواں اور آخری ٹیسٹ باقی ہے، ان کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ رواں سیریز میں بطور کپتان زیادہ رنز بنانے والے بھارتی پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 15:28:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :