سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ ( آکل) کھیلا جائے گا

جمعرات 9 مئی 2024 21:25

ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں ( کل) جمعہ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ ،ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریاسے اور جاپان کی ٹیم کینیڈا سے نبرد آزما ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصلات کیم طابق سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کی ٹیم ٹیم پانچواں اور آخری میچ ( آج) جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں تاحال ناقابل شکست ہے۔

گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی ،تیسرا میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا،پاکستان ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 09/05/2024 - 21:25:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :