ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعرات 12 جنوری 2017 15:04

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، قومی ٹیم 31مارچ سے 14مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاںدو ٹی ٹونٹی، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔یہ پاکستان کا 2013ء کے بعد ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ ہو گا جہاں گزشتہ دورے میں گرین شرٹس نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ 2011ء کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کیرریبیئن جزائر میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ تمام تر قیاس آرائیوں اور دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان گفتگو کے باوجود ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی معاہدہ منظر عام پر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

دورے کے شیڈول کے مطابق پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 31مارچ کو پورٹ آف اسپین کے کوئن پارک گرائونڈ ٹرینیڈاڈ میں ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی2 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز پروویڈنس میںگیانا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کے مقابلے 7، 9اور 11اپریل کو ہوں گے۔ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ایک سہ روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22اپریل کو سبینا پارک جمیکا میں کھیلے گی، دوسرا ٹیسٹ 30اپریل کوکینگسٹن اوول بارباڈوس جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ 10مئی کو ونڈسر پارک ڈومینیکا میں ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تینوں فارمیٹس کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 12/01/2017 - 15:04:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :